لکھنؤ،13اکتوبر(ایجنسی) 'تین طلاق' کے معاملے پر قانونی لڑائی لڑا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اب اس معاملے پر مسلمانوں کے درمیان جاکر جمعہ سے ایک دستخط مہم چلائے گا.
بورڈ کے سینئر رکن مولانا خالد رشید نے جمعرات کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کی طرف سے تین طلاق کے معاملے پر دائر کیا
گیا حلف نامہ شریعت میں کھلی دخل اندازی ہے اور اس معاملے کو لے کر کل سے پورے ملک میں ایک دستخط مہم شروع کی جائے گی .
انہوں نے بتایا کہ ان کے اور بورڈ کے ایک اور سینئر رکن کی جانب سے صوبے کی تمام مساجد کے اماموں کو خط بھیجا گیا ہے جس میں اسلامی شریعت کی حفاظت کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے. یہ خط کل جمعے کی نماز کے عین پہلے پڑھ کر سنایا جائے گا.